قطر:حماد میڈیکل کارپوریشن کا صحت کے شعبے میں 2690ملازمین بھرتی کرنے کا اعلان

جمعرات 27 اکتوبر 2016 08:55

قطر:حماد میڈیکل کارپوریشن کا صحت کے شعبے میں 2690ملازمین بھرتی کرنے کا ..

قطر:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اکتوبر 2016 ): قطر کے سب سے بڑے میڈیکل کلینک حماد میڈیکل کارپوریشن ( ایچ ایم سی ) نے 2016-کے دوران صحت کے شعبے میں 2690ملازمین بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حماد بن خلیفہ میڈیکل سٹی کے کھلنے کے ساتھ متعلقہ محکمے کو کم از کم 2690ملازمین کو بھرتی کرنے کا عمل کرناہے ۔ مختلف شعبوں میں بھرتیوں کا عمل تقریباََ2016کے آخرتک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ایچ ایم سی نے وزارتِ لیبر برائے سماجی ترقی کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کر وائی ہے ۔ محکمہ صحت کے شعبوں میں قطر شہریوں کے علاوہ کثیر تعداد میں غیر ملکی شہریوں کو بھی ملازمتیں دی جائیں گی۔