بغداد: فراخ دل عرب قوم میں عراق پہلے نمبر پر رہا ہے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 08:50

بغداد: فراخ دل عرب قوم میں عراق پہلے نمبر پر رہا ہے

بغداد:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اکتوبر 2016 ): ایک بین الاقوامی تنظم سی اے ایف کے ورلڈ گوئنگ انڈکس نے عراق کے لوگ سب سے زیادہ مہمان نواز قرار پائے۔تفصیلات کے مطابق مسلسل خون ریزی،بیرونی جارحیت، اندورنی خانہ جنگی اور خلفشار رہنے کے باوجود عراق آج بھی دنیا کا سب سے فراخ دل ملک ہے۔ایک بین الاقوامی تنظم سی اے ایف کے ورلڈ گوئنگ انڈکس 2016کے مطابق عراق کے لوگ اجنبیوں کے لیے سب سے زیادہ مہمان نوازی کا مظاہرہ کرتے ہیں جبکہ میانمار (سابق نام برما)کے رہائشی سب سے زیادہ عطیات دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

گذشہ ماہ دس میں آٹھ عراقیوں نے اجنبیوں کی مدد کی۔ اس اتنے ہی تعداد میں لیبیا کے لوگوں نے ایسے اشخاص کی مدد کی جنھیں وہ جانتے تک نہیں تھے۔اس دوران میانمار میں 91فیصد افراد نے خیرات دی۔ اس کے مقابلے پر 63فیصد امریکی شہریوں نے خیرات دی جو اس انڈیکس کے مطابق فراخدلی میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ 73 فیصد امریکیوں نے اجنبیوں کی مدد کی۔اس سالانہ سروے میں میانمار مسلسل تیسرے برس اول نمبر پر ہے جس کی آدھی سے زیادہ آبادی یعنی 63فیصد نے یا تو وقت اور یا پیسے سے اجنبیوں کی مدد کی۔