دبئی: ڈاکٹروں نے مریض کے پیٹ سے 13کلووزنی رسولی نکال لی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 08:50

دبئی: ڈاکٹروں نے مریض کے پیٹ سے 13کلووزنی رسولی نکال لی

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اکتوبر 2016 ): دبئی ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے ایک اماراتی شہری کے پیٹ سے تربوز کے سائز کے برابر 13کلوگرام وزنی رسولی آپریشن کے ذریعے نکال لی ۔تفصیلات کے مطابق اماراتی شہری کے دونوں گردوں کا سائز تربوز سے بڑھا دکھائی دیتا تھا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کے بعد ان دونوں گردوں کو نکال دیا۔ ڈکٹروں کو اس رسولی کو نکالنے کے لیے پانچ گھنٹے کا آپریشن کرنا پڑا۔رسولی کو نکالنے کے بعد ڈاکٹروں کا کہناہے کہ دونوں گردے دنیا میں سب سے بڑے گردے تھے ۔دونوں گردوں کا وزن چھ اور سات کلوگرام تھا۔