دبئی: بہت جلد بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں پبلک ٹرانسپورٹ کا حصہ ہوں گی: آر ٹی اے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 08:47

دبئی: بہت جلد بغیر ڈرائیور کے گاڑیاں پبلک ٹرانسپورٹ کا حصہ ہوں گی: آر ..

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اکتوبر 2016 ): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) کے اعلی ٰ حکام کا کہناہے کہ بہت جلد دبئی کی سڑکوں پر ڈرائیور لیس گاڑیاں پبلک ٹرانسپورٹ کےء طورپر استعمال ہو رہی ہوں گی ۔آر ٹی اے کے چئیر مین مطاالطیار کا کہناہے کہ اس مقصد کے لیے متعدد کمپنیوں سے بات جاری ہے ۔ مستقبل قریب میں ایسی گاڑیاں پبلک ٹرانسپورٹ کا حصہ ہو نگی ۔

(جاری ہے)

سب سے اہم چیز ی یہ ہے کہ اس پبلک ٹرانسپورٹ کو دبئی میٹرو کے ساتھ منسلک کیا جا ناہے۔ جبکہ دبئی کے موسم کے لحاظ سے بھی ان گاڑیوں کو کارآمد بنانا ہے ۔ہم متعدد کمپنیوں کی گاڑیوں کے ٹرائل لے رہے ہیں تا کہ بہتر کمپنی کو پبلک ٹرانسپورٹ کے طور پر ڈرائیور لیس گاڑی چلانے کا ٹھیکہ دیا جا سکے ۔ اس وقت دبئی ڈاؤن ٹاون میں ٹرائل کے طور پر استعمال ہونے والی گاڑی کافی کامیاب رہی ہے ۔ہمیں بڑی خوشی ہے کہ اس ٹرائل کے شاندار نتائج ملے ہیں۔اس کے مخصوص علاقے ہی متعین کیئے گئے ہیں۔