کویت سٹی : اپنی ہم وطن کو چوری کے لیے اکسانے پر ملزم گرفتار

جمعرات 27 اکتوبر 2016 08:47

کویت سٹی : اپنی ہم وطن کو چوری کے لیے اکسانے پر ملزم گرفتار

کویت سٹی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اکتوبر 2016 ): کویتی پولیس نے ایک ہندوستانی شہری کو گرفتار کیاہے جس کو اپنی ہم وطن کو چوری کرنے کے لیے اکسانے کا الزام ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے پہلے اپنی ہم وطن کو اپنے مالک کے گھر سے رقم چوری کرنے کا کہا جو اس نے کی اور اسے دے دیئے اس کے کچھ عرصہ بعد اس نے پھر اپنی ہم وطن کو دوبارہ یہ ہی کام کرنے کے لیے کہا جس پر اسکی ہم وطن نے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ وہ نہیں کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

مگر ہندوستانی شہری نے اس کہا کہ اگر اس نے اپنے مالک کے گھر سے دوبارہ چور ی نہ کی تو وہ اس اغواکر لے گا ۔ گھریلو ملازمہ نے اس کی دھمکی کے بعد پولیس اسٹیشن رابطہ کیا اور ان کو ساری صورتحال بتا دی ۔ پولیس حکا م نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کے لیئے ، ہندوستانی گھریلو ملازمہ سے کہا کہ وہ اسے کہے کہ وہ اپنے مالک کے گھر چوری کر کے مطلوبہ رقم اس کے فلاں جگہ دے جائے گی۔ ملزم جب اگلے دن اس سے مطلوبہ جگہ پر رقم لینے کے لیے گیا تو