دبئی:2015ایمبولینس کا راسطہ روکنے پر 162گاڑیوں کو جرمانے عائد کیے گئے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 08:47

دبئی:2015ایمبولینس کا راسطہ روکنے پر 162گاڑیوں کو جرمانے عائد کیے گئے

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27اکتوبر 2016 ): دبئی ٹریفک پولیس نے شہریوں میں ایمرجنسی گاڑیوں کو راسط دینے کے لیے چلائی جانے والی مہم کے دوران مقامی اخباری نمائندوں کو بتایا کہ سال2015میں ایمبولینس اور ایمرجنسی گاڑیوں کا راسطہ روکنے پر تقریباََ162افراد پر بھاری جرمانے عائد کیئے گئے ۔ 2014میں تقریباََ121گاڑی مالکان پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 2013میں ان کی تعداد صرف 81تھی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ہمیں لگ رہاہے کہ اس سال بھی ایسے افراد کی تعدا د زیادہ ہی ہوگی ۔ ہم نے اس مقصد کے لیے ایک مہم کا آغاز کیاہے ۔ تاکہ شہریوں کو بتایا جا سکے کہ ایمبولینس کا راسطہ روکنا انتہائی خطرناک کام ہو تاہے ۔ یا کسی بھی ایمرجنسی گاڑی کا راسط روکنے سے کسی کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے ۔ واضع رہے کہ ایمرجنسی گاڑی کو راسطہ نہ دینے والے پر500درہم اور چار بلیک پوائینٹس بھی شمار کیئے جاتے ہیں۔