چیئرمین سید مظفر حسین شاہ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کا اجلاس

قومی اسمبلی کے پاس کردہ بل ’’پلانٹ بریڈرز رائٹ بل٬2016 ‘‘پرتفصیلی بحث ٬ بل کے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کا اجلاس کمیٹی چیئرمین سینیٹر سید مظفر حسین شاہ کی صدارت میں بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو ا۔جس میں قومی اسمبلی کے پاس کردہ بل ’’پلانٹ بریڈرز رائٹ بل٬2016 ‘‘پرتفصیل بحث کی گئی اور بل کے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

کمیٹی نے کہا کہ یہ بل انتہائی اہم ہے اور اس سلسلے میں ضروری ہے کہ ان تمام پہلوئوںکاجائزہ لیا جائے جو موثر قانون بنانے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔ سیکرٹری وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی نے کمیٹی کو کھاد پر دی جانے والی سبسڈی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا اور بتایاکہ صرف پنجاب حکومت نے 10.2 ارب روپے میں سے 1.98 ارب روپے اد اکیے ہیں اور بقیہ رقم ماہانہ بنیادوں پر ادا کی جانے کی یقینی دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سندھ ٬ خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے کھاد پر سبسڈی ابھی تک نہیں دی اور اس سلسلے میں بار بار متعلقہ صوبوں کو یادہانی بھی کرائی گئی ہے ۔ کمیٹی نے کہا کہ باقی صوبوں کو بھی کسان براداری کو یہ فائدہ پہنچانا چاہئے۔ کمیٹی نے زرعی شعبے کی ترقی کے سلسلے میں غیر سنجیدہ رویے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد اس شعبے کو نظر انداز کیا جارہا ہے ۔

کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس قانون پر دنیا کے باقی ملکوں میں بھی عمل درآمد ہو رہا ہے وزارت نے کمیٹی کے سامنے بل کے تفصیلی اغراض و مقاصد پیش کیے اور تفصیلی غور وخوص کے بعد بل کو منظو ر کر لیا۔ اجلاس میں سینیٹرز ظفراللہ خان ڈھانڈلہ٬ مختار احمد دھامرا اور محسن خان لغاری کے علاوہ وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی سکند ر حیات خان بوس اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :