Live Updates

عمران خان اپنی سیاست کیلئے اندھے ہو چکے ہیں ان کا مقصد سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا ہے٬وفاقی وزیر احسن اقبال

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی سیاست کیلئے اندھے ہو چکے ہیں ان کا مقصد سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سی پیک پر بدترین حملہ کیا ہے٬ پاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی کمپنی کا تعین پاکستان نہیں بلکہ چین کرتا ہے۔ حکومت چین کی طرف سے نامزد کردہ تین کمپنیاں بولی میں حصہ لیتی ہیں۔ سب سے کم بولی لگانے والی کمپنی کو پراجیکٹ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی سیاست کے لئے اندھے ہو چکے ہیں ان کا مقصد سی پیک کو سبوتاژ کرنا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات