پیمرا ٹیموں کے بھارتی مواد دکھانے والے کیبل آپریٹرز کے خلاف چھاپے٬ ریسیور٬ ڈی ایچ ایل باکسز اور ڈش ٹی وی قبضہ میں لے لئے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی ٹیموں نے بھارتی مواد دکھانے والے کیبل آپریٹر زکے خلاف چھاپے مارے اور ریسیور٬ ڈی ایچ ایل باکسز اور ڈش ٹی وی اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پیمرا کی طرف سے بدھ کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق پیمرا کی ٹیموں نے لاہور٬ حیدرآباد٬ خانیوال٬ اور دیگر علاقوں میں چھاپے مارے اور بھارتی مواد دکھانے والے کیبل آپریٹرز کا سامان ضبط کرلیا۔ چیئرمین پیمرا کی ہدایت پر سندھ میں دو ٹیموں نے سکھر اور حیدرآباد کے علاقوں میں ڈائریکٹوریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس کے ساتھ مل کر آپریشن کئے ۔

متعلقہ عنوان :