روس کے صدر ولادی میرپیوٹن اور تاجک صدر کا کوئٹہ حملے میں جانی نقصان پر افسوس

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) روس کے صدر ولادی میرپیوٹن اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمانوف نے کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کے حملے میں جانی نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے سماجی رابطے کی ویب ٹائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ صدر پیوٹن نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ روس انسداد دہشت گردی پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے تاجکستان کے صدر نے بھی کوئٹہ کے سانحہ پر وزیراعظم نوازشریف٬ پاکستان کے عوام اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :