بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کی پارلیمنٹ کے سپیکر سے ملاقات

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:03

مانامہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے بحرین کی پارلیمنٹ کے سپیکر احمد ابراہیم المولا سے ملاقات کی اوران کے ساتھ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرقیادت پارلیمانی وفد کے آئندہ دورے کے تناظر میں دوطرفہ سفارتی تجارتی اور پارلیمانی تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

بحرین کے سپیکر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور انہیں مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ جاوید ملک نے کہا کہ بحرین پاکستان کاروباری مواقع کانفرنس کے انعقاد سے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :