امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے ملاقات

جمعرات 27 اکتوبر 2016 11:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے بدھ کو یہاں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر خان جنجوعہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر دہشت گردوں کے حملے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا ‘انہوں نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی اور امریکہ کی طرف سے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔

(جاری ہے)

ناصر خان جنجوعہ نے امریکی سفیر کو نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے ذریعے سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :