Live Updates

حکومت اور تحریک انصاف میں اربوں کے ہتک عزت کے دعوئوں کی سیاست شروع

شہباز شریف اور عبدالعلیم خان کے بعد جہانگیر ترین بھی میدان میں آگئے ٬وزیراعلیٰ پنجاب سے دو ماہ قبل بجھوائے گئے 10ارب روپے کے ہرجانے کے نوٹس کا جواب مانگ لیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 23:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) حکومت اور تحریک انصاف میں اربوں کے ہتک عزت کے دعوئوں کی سیاست شروع ٬ وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان کے ہتک عزت کے دعوئوں کے بعد جہانگیر ترین بھی میدان میں آگئے ٬وزیراعلیٰ پنجاب سے دو ماہ قبل بجھوائے گئے 10ارب روپے کے ہرجانے کے نوٹس کا جواب مانگ لیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو جہانگیر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ہرجانے کے نوٹس کا چوبیس گھنٹے میں جواب دیں ٬ جواب نہ آیا تو عدالت میں ملاقات ہوگی ٬ مقدمہ جیت کر ہرجانہ کی رقم شوکت خانم کو عطیہ کروں گا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آج26ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف کیا ہے ٬ شہباز شریف نے خود کہا کہ وہ جاوید صادق کو جانتے ہیں ٬ کرپشن پاکستان کے لئے عذاب بن گئی ہے ٬ کرپشن سے پورے پاکستان کی زندگی متاثر ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات