شہبازشریف کی ہیجانی کیفیت پر مجھے ہنسی آگئی٬ پریس کانفرنس چور مچائے شور کے مترادف ہے٬عمران خان کا ردعمل

بدھ 26 اکتوبر 2016 23:15

شہبازشریف کی ہیجانی کیفیت پر مجھے ہنسی آگئی٬ پریس کانفرنس چور مچائے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی ہیجانی کیفیت پر مجھے ہنسی آگئی ٬ شہباز شریف کی پریس کانفرنس چور مچائے شور کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جلا وطنی کے معاہدے کی تردید تمام جھوٹ کی ماں ہے ۔شہباز شریف کی پریس کانفرنس چور مچائے شور کے مترادف ہے۔

متعلقہ عنوان :