Live Updates

عمران خان نے پردہ نشیں ایمپائر کے اشارے پر جتنے دن دھرنے میں گزارے اتنے دن کے پی کے میں بھی نہیں آئے٬سینیٹر روبینہ خالد

بدھ 26 اکتوبر 2016 23:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ عمران خان نے پردہ نشین ایمپائر کے اشارے پر جتنے دن دھرنے میں گزارے اتنے دن کے پی کے میں بھی نہیں آئے٬ آج حالت یہ ہے کہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کے کارکن اپنے وزراء اور مشیروں کی کرپشن کے خلاف فریاد کررہے ہیں۔ عمران خان اپنے کارکنوں کی فریاد سننے سے بھی انکار کر رہے ہیں۔

بدھ کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے عوام نااہل حکومت کو بھگت رہے ہیں٬ پشاور کھنڈرات بن رہا ہے جبکہ کوہستان کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ سابق حکومت کے دوران کوہستان میں ضلع ہسپتال کا کام شروع ہوا مگر پی ٹی آئی کی حکومت نے اس ہسپتال کے فنڈ روک دئیے جو کوہستان کے عوام کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ کوہستان کے عوام کو تعلیم کے حق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے کے کسانوں سے ڈرائی فوڈ پر فی من 40روپے جگا ٹیکس لیا جا رہا ہے اور گلگت بلتستان سے آنے والوں کی بھی جیب کاٹی جارہی ہے جو سرسار ناانصافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ملک کے دیگر حصوں میں جانے کے لئے کے پی کے کا راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :