اندرون موچی گیٹ میں زورداردھماکے کے باعث4 مکانوںکی چھتیںگرگئیں٬ایک شخص جاں بحق٬خواتین سمیت 9 زخمی٬ملبے سی 8ہینڈگرنیڈاوردھماکہ خیزمواد برآمد

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کانوٹس لے لیا٬مکمل تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کاحکم

بدھ 26 اکتوبر 2016 23:15

لاہور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) اکبر ی منڈ ی کے علاقہ اندرون موچی گیٹ میں زورداردھماکے کی باعث 4 مکانوں کی چھتیں گر گئیں٬حادثے میںایک شخص جاںبحق جبکہ خواتین سمیت9 زخمی ہوگئے٬ملبے سی 8ہینڈگرنیڈاوردھماکہ خیزموادبرآمدہونے پربم ڈسپوزل اسکواڈ نے سرچ آپریشن کیا٬وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے بھی واقعے کانوٹس لیتے ہوئے مکمل تحقیقات کر کی رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیدیا٬ذرائع کے مطابق اندرون موچی گیٹ میں واقع حاجی علی عمران کے گھرزورداردھماکہ ہواجس سی 2 منزلہ عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی جبکہ 3 ملحقہ گھروںکی بالائی منزلیںبھی گرگئیں٬حادثے کی اطلاع ملنے پرریسکیوٹیمیں جائے حادثہ پرپہنچ گئیںاورملبی تلے دبی 11 افرادکونکال کرطبی امدادکیلئے میوہسپتال منتقل کردیا جہاںزخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے ایک زخمی علی عظمت نامی شخص دم توڑگیا٬زخمی ہونے والوںمیں بچے٬خواتین اورمردبھی شامل ہیں٬ریسکیوٹیموںکوگلیاںتنگ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموںمیںدشواری کاسامنارہا ٬اطلاع ملنے پرپولیس کی نفری بھی موقع پرپہنچ گئی اورتفتیش شروع کی تومحلے داروں نی بتایاکہ چھتیںگرنے سے قبل دھماکے کی آوازبھی سنی گئی تاہم پولیس نے اسی افواہ قراردیا ٬تاہم بعدمیںریسکیوآپریشن کے دوران ملبے سے ہینڈ گرنیڈ برآمدہواتوبم ڈسپوزل اسکواڈبھی طلب کرلیاگیاجس نے موقع پرپہنچ کرسرچ آپریشن شروع کیا تو مزید ہینڈگرنیڈاوردھماکہ خیزموادبھی برآمدہواجسے فرانزک لیبارٹری بھجواکرتحقیقات کاآغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :