فیصل آ باد٬انٹرمیڈیٹ پوزیشن ہولڈرز طلبہ کا وفد مری کیلئے روانہ ہوگیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:54

فیصل آباد۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے انٹرمیڈیٹ سالانہ 2016ء کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کا وفد ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد سے پنجاب ہائوس مری کیلئے روانہ ہوگیا٬ وفد کو چیئرمین بورڈ پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ اور سیکرٹری بورڈ خرم قریشی نے خصوصی دعائوں کے ساتھ رخصت کیا٬ وفد مری میں 29 اکتوبر تک قیام کرے گا جہاں انہیں گارڈ آف آنر کے علاوہ مختلف سیاحتی مقامات کی سیر بھی کرائی جائے گی ٬اس موقع پر پنجاب ہائوس مری میں صوبہ بھر سے آئے ہوئے تمام بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ موجود ہوں گے جہاں اُن کی ٹریننگ ورکشاپ بھی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :