گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین میں انٹرکالجیٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:54

فیصل آباد۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء)چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑ کی ہدایت پر گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین عیدگاہ روڈ فیصل آباد میں سالانہ انٹرکالجیٹ نیٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں 6 کالجوں کی ٹیموں نے حصہ لیا٬ ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین عید گاہ روڈ نے پہلی‘ پنجاب کالج برائے خواتین جڑانوالہ روڈ نے دوسری اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین سیف آباد کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی٬ بعد میں ڈائریکٹر سپورٹس ایجوکیشن بورڈ نگہت نورین اور پرنسپل اسلامیہ کالج برائے خواتین نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے٬ اس موقع پر سینئر کرکٹ کوچ ایجوکیشن بورڈ سید سہیل عباس بخاری‘ ملک عبدالرئوف و دیگر ٹیموں کے کوچ اور آفیشلز بھی وہاں موجود تھے۔