پولیس ٹریننگ کالج پر دہشتگردحملے کے خلاف ہڑتال ٬ پشتونخواملی عوامی پارٹی کا شرکاء سے اظہار تشکر

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے بیان میں کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج پر دہشتگردی کے وحشیانہ حملے میں پشتون بلوچ صوبے کے سینکڑوں پولیس نوجوانوں کی شہادت وزخمی کرنے کے واقعہ کے قومی سانحہ کیخلاف پشتونخوامیپ ٬ مرکزی انجمن تاجران اور دیگرجمہوری سیاسی پارٹیوں کی اپیل پر کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کرنے پر تاجروں دکانداروں اور شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کامیاب شٹرڈائون ہڑتال کو پولیس ٹریننگ کالج کے خونی سانحہ اور دہشتگردی کیخلاف سیاسی پارٹیوں وشہریوںنے سخت نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے اتحاد واتفاق اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ 8اگست سول ہسپتال کوئٹہ میں صوبے کے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور معاشرے کے فعالین وکلاء ودیگر شہریوں کو دہشتگردی کا شکار بنانے کے بعد پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ میں صوبے کے تمام علاقوں کے نوجوان پولیس سپاہیوں کو شہید کرنے کے خونین سانحات نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ہمارے ملک اور صوبے پر دہشتگردی کی اذیت ناک صورتحال اب بھی مسلط ہے اور ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان اور دہشتگردی کے خلاف تمام آپریشنز کے بلند بانگ دعووں کے باوجود ملک اور صوبے میں دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہوا ہے اور ہمارے عوام اور زندگی کے مختلف شعبوں کے مراکز پر وحشیانہ حملے بتدریج جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اور دہشتگردوں کے مراکز ونیٹ ورک کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا ہے کیونکہ انتہاپسندی ٬ فرقہ واریت اور دہشتگردی کا ناسور ملک کے استعماری حکمرانوں اور فوجی آمریتوں کی آمرانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے ۔ جب تک ان استعماری اور آمرانہ پالیسیوں کو تبدیل نہیں کیاجاتا اس وقت تک دہشتگردی کے ناسور سے نجات محال ہے ۔ بیان میںدہشتگردی کے اس واقعہ میں شہید ہونیوالوں کی درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحیتابی کیلئے دعا کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :