ملک کی موجودہ غیر یقینی صورتحال کی ذمہ دار نواز شریف حکومت ہے٬خورشید شاہ

حکومت پارلیمنٹ میں پیپلزپارٹی کا بل منظور کرا دے تو لڑائی ٬ احتجاج ختم ہو جائے گا٬حزب اختلاف قومی اسمبلی کی نجی ٹی وی سے پروگرام میں گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ غیر یقینی صورت حال کا ذمہ دار نواز شریف کی حکومت ہے ۔ حکومت پارلیمنٹ میں پیپلزپارٹی کے بل کو منظور کرا دے تو لڑائی ٬ احتجاج ختم ہو جائے گا ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ملک میں خراب ماحول کی ابتدائی ذمہ داری حکومت پر اور اس کے بعد اپوزیشن پر عائد ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت پارلیمنٹ میں پیپلزپارٹی کی جانب سے زیر التواء بل کو منظور کرا دیں ۔ اس بل پر عمران خان نے بھی دستخط کر دیئے ہیں اس بل میں تحریک انصاف کا ایک نکتہ مشترکہ ہیں عمران خان کا تو صرف ایک مطالبہ ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کرائی جائے ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ کرپشن کی تحقیقات سب کی کرائی جائے ۔ یہ مناسب نہیں کہ سپریم کورٹ میں دائر مقدمے میں صرف چار بندوں کی کرپشن کی تحقیقات کرائی جائے اور باقی کو چھوڑ دیا جائے ۔ (جاوید)