محکمہ ایکسائزنوشہرہ نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی٬ملزم گرفتار

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:35

نوشہرہ۔26اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نوشہرہ نے بھاری مقدار میں اسلحہ خیبرپختونخوا سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر سمگلر کوگرفتارکرلیا تفصیلات کے انسپکٹر شاہد خان اور دیگر عملہ رسالپور ڈبل پھاٹک پر گاڑیوں کی معمول کی چیکنگ پر تھے کہ ایک کار نمبرایل ایچ وائی 4653 آتے ہوئے دکھائی جس کو روکا گیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ کارکو روکنے کااشارہ کیالیکن سمگلر نے گاڑی روکنے کی بجائے بھگانے کی کوشش کی جس پر اس تعاقب کرنے پر گاڑی کو قابو کرکے تلاشی لینے پر کارکے خفیہ خانوں سے تین عدد ریپیٹر اوربارہ بور سپیئر چارجز تین عدد٬اور 2085مختلف بور کے کارتوس برآمد کرکے سمگلر حسین احمد ولد رحمان اللہ ساکن جبر معیار مردان کو گرفتار کرکے کار اور اسلحہ قبضے میں لیکر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :