نوجوان سائنسدانوں کیلئے ایک روزہ بائیو سیفٹی اور بائیوسکیورٹی کا انعقاد

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:33

پشاور۔26اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پشاور یونیورسٹی سنٹر آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ مائیکروبیالوجی اور غیر سرکاری ادارے کے تعاون سے نوجوان سائنسدانوں کے لئے ایک روزہ بائیو سیفٹی اور بائیوسکیورٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں مقررین نے ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے یلغار میں انسانی زندگی کو محفوظ بنانے کے لئے لیبارٹریوں سمیت دیگر سائنسی تجربہ گاہوں میں حیاتیاتی طریقے سے پھیلنے والے عوامل کے قلع قمع کرنے پر اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ لیبارٹریز میں کام کرنے والے افراد سب سے پہلے اپنے آپ اور پھر دیگر افراد کو حیاتیاتی طریقے پہنچنے والے نقصانات سے بچائے۔ ایک روزہ ورکشاپ کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان تھے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سنٹر آف بائیوٹیکنالوجی پروفیسرڈاکٹر غوثیہ لطف اللہ اور پروفیسرڈاکٹر بشیر احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر وائس چانسلر نے شرکاء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں حیاتیاتی جنگ سے نبردآذمہ ہونے کے لئے اس امر پر زور دیا کہ سائنسدان ڈی این اے سمیت دیگر حیاتیاتی طریقوں سے معزر صحت بیماریوں کے پھیلنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں کو اس بات کا ادراک ہونا چاہئے کہ مزکورہ بیماریاں سے بچنے کے لئے کونسی تدابیر اختیار کرنی چاہئے۔