جمرود میں پولیو ورکر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق٬ملزمان فرار

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:33

پشاور۔26اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکر جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واقعہ جمرود کے نواحی علاقہ غنڈی سکندر خیل میں پولیو مہم کے دوران پیش آیا جہاں پولیو ورکر تیئس سالہ امین خان علاقے میں بچو ں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلارہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

اس سلسلے میںجب تحصیلدارجمرود عصمت اللہ وزیر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو ٹیم کو ضروری سیکیورٹی مہیا کی گئی تھی۔دریں اثنا واقعے کی اطلاع پر پولیٹیکل انتظامیہ کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ارد گرد کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اس دوران انتظامیہ نے اجتماعی ذمہ داری کے تحت بیس افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہے۔مقتول پولیو ورکر کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :