ٹیکس افسران گوشوارے جمع کروانے کی قومی مہم کی کامیابی کیلئے رابطہ مہم چلائیں ٬سید عمران رضا کاظمی

گوشوارہ کی افادیت ٬ اہمیت اور بطور پاکستانی قومی فریضہ کی ادائیگی سے آگاہ کریں٬ چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس سیالکوٹ

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:14

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء)چیف کمشنر ریجنل ٹیکس آفس سید عمران رضا کاظمی نے سیالکوٹ میں ٹیکس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سال-17 2016 گوشوارے جمع کروانے کی قومی مہم کو کامیاب کرنے کیلئے سیالکوٹ٬ نارووال٬ پسرور٬ شکر گڑھ٬ ڈسکہ٬ سمبڑیال٬ گجرات ٬ کھاریاں٬ سرائے عالمگیراور دیگر شہروں میں تاجروں٬ کاروباری تنظیموں٬ صنعتکاروں اور شہریوں سے رابطہ مہم چلائیں اوران کو گوشوارہ کی افادیت ٬ اہمیت اور بطور پاکستانی ایک قومی فریضہ کی ادائیگی سے آگاہ کریں٬ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل ٹیکس آفس سیالکوٹ کے افسران کے اجلاس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس کائونٹرز قائم کر دئے گئے ہیں جہاں پر تربیت یا فتہ عملہ لوگوں کی رہنمائی کیلئے موجود ہے اور سال-17 2016 گوشوارے جمع کروانے کی قومی مہم کی آگاہی کیلئے شہر وں کے اہم مقامات پر فلیکس اور بینرز آویزاں کر دئے گئے ہیں۔