پاکستان میں بچوں اور مائوں کو درپیش ناقص غذائیت سب سے بڑا چیلنج ہے‘ سائرہ افضل تارڑ

حکومت ا س سنجیدہ اور اہم مسئلہ کو حل کرنے کیلئے مکمل طور پر پر عزم ہے٬وزیر مملکت

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڈرنے کہا ہے کہ ہمارے لئے ناقص غذائیت سب سے بڑا چیلنج ہے جو پاکستان میں بچوں اور مائوں کو درپیش ہے تاہم حکومت ا س سنجیدہ اور اہم مسئلہ کو حل کرنے کیلئے مکمل طور پر پر عزم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیسلے ہیلدی کڈز پروگرام کی کامیابی کے حوالے سے بدھ کے روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ نیسلے پاکستان نے جن بچوں کو غذائیت سے متعلق تعلیم دی ہے ان کی تعداد دو برسوں میں دوگنی ہو گئی ہے٬ اور اس سال نیسلے ہیلدی کڈز(این ایچ کی) ڈے کی کامیابی کا جشن منایا گیا۔این ایچ کے پروگرام نیسلے کا عالمی اقدام ہے جس کا مقصد 6 سے 16 سال کے بچوں میں صحت مند طرزِ زندگی کے طریقے متعارف کرانا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ایک نصابی پروگرام ہے جس کا برانڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے٬ اور یہ صحت مند کھانا پینا٬ غذائیت٬ صفائی ستھرائی اور جسمانی حرکت کے موضوعات پر محیط ہے۔

یہ پروگرام 2010 ئ میں اپنے ا?غاز سے اب تک پاکستان میں 100,000 سے زائد بچوں تک رسائی حاصل کرچکا ہے اور247 اساتذہ کو تربیت فراہم کرچکا ہے۔ نیسلے پاکستان پنجاب٬ وفاقی دارالحکومت٬ خیبر پختونخوا اور سندھ میں 10 پارٹنرز کے ساتھ مربوط ہو رہا ہے۔ مہمانِ خصوصی محترمہ سائرہ افضل تارڑ نے نیسلے کے کامیاب این ایچ کے پروگرام پر مبارکباد دی اور کہا کہ’’ یہ ایک بہترین مثال ہے کہ کس طرح متعدد اسٹیک ہولڈرز ناقص غذائیت کے مسئلے پر توجہ دے سکتے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ناقص غذائیت ’’سب سے بڑا چیلنج‘‘ ہے جو پاکستان میں بچوں کو درپیش ہے۔ انہوں نے مزید کہا: ’’حکومت اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے پٴْرعزم ہے۔ نیسلے ہیلدی کڈز پروگرام ایک بہترین مثال ہے کہ کس طرح اشیائے خورد و نوش کی صنعت اس مسئلے کو حل کرنے میں حکومت کی معاونت کرسکتی ہے۔‘‘نیسلے ہیلدی کڈز پروگرام کی کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے نیسلے پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر Bruno Olierhoek نے کہا: ’’ این ایچ کے پروگرام کو پھلتا پھولتا دیکھ کر مجھے خوشی ہو رہی ہے٬ کیونکہ ناقص غذائیت فی الوقت ہمارے مٴْلک کاسب سے توجہ طلب مسئلہ ہے۔

دو سال قبل جب ہم نے NHK ڈے منایا تھا تب ہماری خواہش تھی کہ اپنی رسائی کو دوگنا کریں اور اس پروگرام کو مٴْلکی سطح تک لے جائیں٬ اور ا?ج ہم اسی کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ غذائیت کے ماہرین کی حیثیت سے ہم کم غذائیت سے نبرد ا?زما ہونے کے لئے زیادہ سے زیادہ بچوں کو صحت مندطرزِ زندگی اور بہتر غذائیت کی تعلیم فراہمی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

‘‘این ایچ کے ڈے کی سرگرمیاں پارٹنر اسکولوں کے طلبہ کے ٹیبلو٬ مصو ّری کی نمائش٬ کوئز اورتقریری مقابلوں پر مشتمل تھیں۔ تمام سرگرمیوں میں غذائیت٬ صحتمند کھانے پینے اور متحرک طرزِ زندگی سے متعلق طلبہ کی معلومات کا اظہار کیا گیا۔فیڈرل ڈائریکٹوریٹ ا?ف ایجوکیشن کی ڈائریکٹر جنرل٬ ڈاکٹر شہناز ریاض نے اس موقع پر کہا:’’نیسلے پاکستان سے ہماری شراکت ایک ایسے عزم کی علامت ہے٬ جو ہم دونوں کا مشترکہ ہے کہ بچوں کی صحت کا معیار بہتر بنانا ہے٬ ہم نیسلے کے ساتھ مسلسل شانہ بشانہ مزید بچوں تک پہنچیں گے۔‘‘ (ایم سلیمان)

متعلقہ عنوان :