رسالپور پولیس نے علاقہ غیر سے اسلحہ پنجاب سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی

سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں تین مجرم اشتہاری اور تین منشیات فروش گرفتار٬ لاکھوں روپے کی منشیات برآمد٬ ملزمان سے تفتیش

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:04

رسالپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) رسالپور پولیس نے علاقہ غیر سے اسلحہ پنجاب سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی٬جبکہ رسالپور کے مختلف علاقوں سے پولیس کی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں تین مجرم اشتہاری اور تین منشیات فروش کو گرفتار کرکے ان کے ساتھ لاکھوں روپوں کی منشیات بھی برآمد کی تمام ملزمان کو حوالات میں کرکے تفتیش شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ رسالپور کے ایس ایچ او سب انسپکٹر عالمگیر خان کو مخبر نے اطلاع دی آج کسی بھی وقت علاقہ غیر سے اسلحہ پنجاب سمگل کی جارہی ہے ۔ مخبر کی اطلاع پرا یس ایچ او سب انسپکٹر عالمگیر خان بمعہ دیگر نفری کے ہمراہ رسالپور ڈبل پھاٹک پر ناکہ بندی کرکے ایک مشکوک موٹر کار نمبر LHY-4653کورُک لی اور موٹر کار کی خفیہ خانوں سے تین عدد بارہ بور بندوق اور 2ہزار 76کارتوس برآمد کرکے موٹر کار میں سوار اسلحہ سمگلرحسین احمد ولد رحمن اللہ ساکن جبہ مایار مردان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

جبکہ رسالپور کے مختلف علاقوں سے پولیس کی سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں تین مجرم اشتہاری جن میں سید باچا٬ فضل باچا اور مرجان پسران خیال بادشاہ ساکن باباجی کلے اور تین منشیات فروش جن میںشہاب ولد شیر ولی ساکن رسالپور دھیری کورونہ کے ساتھ 11سوگرام چرس٬ عبدالرشید ولد عزیز لرحمن ساکن زنڈوبانڈہ کے ساتھ 1030گرام چرس اور مُکیش ولد خیراتی لعل کے ساتھ 40بوتل شراب برآمد کرلی۔ تمام ملزمان کو حوالات میں کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :