سانگھڑ میں قائم فنی تعلیمی ادارے نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کے لئے قائم کئے گئے تھے مگر ان اداروں کی حالت دیکھ کر مایوسی ہوئی٬ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ

بدھ 26 اکتوبر 2016 22:04

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) سانگھڑ میں قائم فنی تعلیمی ادارے نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کے لئے قائم کئے گئے تھے مگر ان اداروں کی حالت دیکھ کر مایوسی ہوئی ٬ عمارات کی زبوں حالی ٬ وسائل کے باوجود تعلیمی معیار میں بہتری نظر نہیں آئی ہے ٬ انتظامیہ نوجوانوں کو بہتر تعلیم دینے میں غیر معمولی اقدام اُٹھائیں ضلع انتظامیہ ہر قسم کی تعاون کری گی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمر فاروق بلو نے آج سانگھڑ میں سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے تحت کام کرنے والے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر بوائز اور گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ سانگھڑ کا اچانک دورا کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ووکیشنل ٹریننگ سینٹر بوائزکے دورے کے دوراں سینٹر کے مختلف حصوں کا دورا کیا اور معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا جس پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوے پرنسپل امیر بیگ کو ہدایات کی کہ سینٹر کے تمام لیبارٹریز اور کلاسز کو بہتر بنایاجائے جبکہ طلباء اور اساتذہ کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائیانہوں نے سینٹر کے انتظامی معاملات میں بگاڑ کا نوٹیس لیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں انکوائری کے لئے سندھ حکومت کو سفارش کرینگے اور غیر سنجیدہ حکام کو گھر روانا کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

عمر فاروق بلو نے گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ سانگھڑکے دورے کے دوراں اساتذہ اور طلباء کی حاضری کو یقینی بنانے کے احکامات دیتے ہوئے گذرشتہ 15سالوں سے عمارات کی مرمت نا ہونے کا نوٹیس لیا اور ورکشاپ اور لیبارٹریز کی حالت پر سضت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ورکشاپ اور لیبارٹریز کو اپ گریڈ کر کے طلباء کو فنی تعلیم دینے پر توجہ دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :