محکمہ سماجی بہبود خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے ٬ وزیر سماجی بہبود سندھ شمیم ممتاز
بدھ 26 اکتوبر 2016 22:04
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تمام وزراء کو ہدایت دی ہے کہ ہر وزیر اپنے اپنے محکمے کی کارکردگی معلوم کرنے اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ضلع میں جاکر محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لیںتاکہ محکمے میں اسٹاف کی کمی اور سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ سماجی بہبود میں کوشش کی جا رہی ہے کہ افسران کے پاس جس ضلع کا ڈومیسائیل ہے انہیں اس ضلع میں تعینات کیا جائے تاکہ افسران کو کام کرنے میں آسانی فراہم ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ٹنڈوالہیارمیںمحکمہ سماجی بہبود کے تحت جو این جی اوز رجسٹرڈ ہیں انہیں چاہئے کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں۔ صوبائی وزیر نے کوئٹہ میں ہونے والے سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا بعد میں صوبائی وزیر نے محکمہ سماجی بہبود کے افسران کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے انہیں ہدایت کی کہ ضلع بھر کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں اور اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری اور فرائض کے ساتھ سر انجام دیں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سماجی بہبود ٹنڈوالہیار محترمہ غزالہ یاسمین٬ اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ جھنڈومری محبوب علی سیال٬ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اطلاعات ٹنڈوالہیار شفیق حسین میمن٬ محکمہ سماجی بہبودٹنڈوالہیار کے افسران جن میں رئیس احمد خانزادہ٬ محترمہ اسماء ناز٬ زوہیب خانزادہ و دیگر موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے تمام افسران سے کہا کہ وہ ضلع بھر میںخواتین اور بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیم سکھانے ٬ الیکٹریشن کا کام سکھانے اور زراعت پیشہ خواتین کو زراعت کے متعلق تربیت فراہم کرنے کیلئے کوششیں کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع ٹنڈوالہیار میں معزور بچوں کیلئے بھی ایک سینٹرکھولاجائے۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ضلع ٹنڈوالہیار میں بچوں کے عالمی دن کے موقع پر جو 20 نومبر 2016 کو ملک بھر میں منایا جائیگا۔ اس ضمن میں ضلع ٹنڈوالہیار میں17 نومبر 2016 سے دس دن تک بچوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف پروگرامز منعقد کئے جائیں جبکہ کراچی میں یونیسیف کے تعاون سے بچوں کا عالمی دن منایا جائیگا۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ ضلع میں جاری قومی پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ نونہال بچے اس موذی مرض سے چھٹکارہ پا سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
-
ساہیوال،شور روم مالک کا اغوا جعلی پولیس افسر نے بھتہ لے کر چھوڑ دیا،مقدمہ درج ،تین گرفتار
-
خطے میں امن صرف ایک قابل عمل، خودمختار اور ملحقہ فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار
-
پولیس ہیلپ لائن 15 کو انٹیلی جنس ایجنسیوں سے منسلک کر دیا گیا
-
9 مئی ایک سیاہ دن ہے ، واقعہ میں ملوث لوگوں کو سزائیں ملنی چاہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
ملک کی خاطرجان کا نذرانہ دینے والے شہدا کی عزت و توقیر سب پر لازم ہے‘بلیغ الرحمن
-
گورنرپنجاب محمد بلیغ الرحمن سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات
-
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
پرویزالٰہی ، محمد خان بھٹی سمیت دیگر کیخلاف مبینہ کرپشن ،کک بیکس وصول کرنے کے ریفرنس کی سماعت 15مئی تک ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.