Live Updates

کوئٹہ سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے٬ دکھ کی اس گھڑی میں ہم اپنے سوگوار خانداروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں٬ صوبائی رہنما تحریک انصاف

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:55

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر کے ہاسٹل پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما عمر فاروق مائر نے کہا ہے کہ اس سانحہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے دکھ کی اس گھڑی میں ہم اپنے سوگوار خانداروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور کوئی وطن نہیں ہوتا ٬پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں دہشت گردوں کا صفایا کرکے ہی دم لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئٹہ کارروائی میں بھارتی ہاتھ کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما عمر فاروق مائر نے ضلعی میڈیا کوآردنیٹر میاں اعجاز جاوید سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ا س موقعہ پر زاہد سلیم باجوہ ایڈووکیٹ٬ بیرسٹر جمشید غیاث٬ چوہدری طاہر سلطان ایڈووکیٹ٬ چوہدری مرتضیٰ٬ عبدالباسط خان ودیگربھی موجود تھے۔ عمر فاروق مائر نے کہا کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر میں ہونے والا حملہ انتہائی افسوسناک ہے۔ بلوچستان کے عوام اتنے ہی محبت وطن ہیں جتنے ہم ہیں ہمیں ان سے اپنے رابطے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ہم اپنے اتحاد ویکجہتی کے ذریعے دشمنوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیں گے۔ پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانی اس دہشت گرانہ اور بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے وطن عزیز کے ان جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے ملک وقوم پر اپنی جانوں کو نچھاور کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے عسکری اداروں کی تاریخ قربانیوں سے عبارت ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات