عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ئوں کی پولیس ٹریننگ سینٹر شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین ‘ صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ‘ پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان ‘ قلعہ عبداللہ کے ڈسٹرکٹ چیئرمین ‘ ملک عثمان اچکزئی نے پولیس ٹریننگ سینٹر میں شہید ہونے والے قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے کے گھروں میں گئے اور ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ضلع قلعہ عبداللہ تحصیل چمن تحصیل قلعہ عبداللہ کے شہداء محمد عباس ‘ محمد طاہر ‘ شراف الدین ‘نقیب اللہ ‘ امداد اللہ ‘ نصیب اللہ ‘ شاہ خالد ‘ محمد صابر کی فاتحہ خوانی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے پشتونوںکی جنت نظیروطن آگ و خون میں جل رہا ہے ہمارا وطن اور پشتون قوم کو اس جنگ کے ایندھن کے طورپر جلاکر رکھ دیا ہماری شروع دن سے یہ کوشش رہی کہ ظلم جبر اور بربریت کی تاریک رات کو امن وآشتی خوشحالی میں تبدیل کر دی لیکن سانحات پر سانحات سے یہ لمبی ہوتی جارہی ہے اس تمام تر صورتحال میں بچائو کا واحد راستہ اتحاد و اتفاق اور آپس میں جرگے کرنے پر مضمر ہے اور جب تک ہم بحیثیت قوم اپنے دوست دشمن کا ادراک نہیں کریں گے تو فناء ہونے میں دیر نہیں لگے گی ملکی اور خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے حکمرانوں کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :