چین میں دفاعی ٹیکنالوجی اور صنعتی تعاون بارے پاک چین مشترکہ کمیٹی کا 13واں اجلاس

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) چین میں حال ہی میں دفاعی ٹیکنالوجی اور صنعتی تعاون بارے پاک چین مشترکہ کمیٹی کا 13واں اجلاس منعقدہوا جس کی صدارت سیکریٹری وزارت دفاعی پیداوار پاکستان لیفٹیننٹ جنرل سید محمد اویس اورSASTINDS کے وائس ایڈمنسٹریٹرZHANBIAN نے مشترکہ طور پر کی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت دفاعی پیداوار کے ایک اعلی سطحی وفد نے حال ہی میں ڈیفنس ٹیکنالوجی تعاون پر پاک ۔

چین مشترکہ کمیٹی کے تیرہویںاجلاس میںشرکت کی غرض سے چین کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وزارت دفاعی پیداوار کے اعلیٰ سطحی اجلاس کااختتامی سیشن SASTINDS ہیڈ کوارٹر بیجنگ میں منعقدہوا جس سے پہلے وزارت دفاعی پیداوار کے سیکرٹری نے SASTINDSکے وائس ایڈمنسٹریٹر سے بیجنگ میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دفاعی پیداوار کے میدان میںتعاون کی موجودہ صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں موجودہ تعلقات کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے وفاعی تعاون کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :