قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملہ کی مذمت

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:42

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے کوئٹہ میں پولیس کیڈٹس پر دہشت گردوں کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی اور آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے حکومت پر زور دیا کہ اہم عوامی مقامات اور تربیتی مراکز کیلئے مناسب حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :