بھارت کی طرف سے چپرار اور ہڑپال سیکٹرز میں ورکنگ بائونڈری پر بلااشتعال فائرنگ ٬ 2 شہری شہید اور 8 زخمی ہو گئے٬ پاکستان رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا٬آئی ایس پی آر

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:42

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) بھارت کی طرف سے چپرار اور ہڑپال سیکٹرز میں ورکنگ بائونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں کم از کم 2 شہری شہید اور 8 زخمی ہو گئے٬ پاکستان رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چپرار اور ہڑپال سیکٹرز میں ورکنگ بائونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں کم از کم 2 شہری شہید اور 8 زخمی ہوئے۔ دریں اثناء سونا وادی سے تعلق رکھنے والا ایک شہری سکندر جو کنٹرول لائن پر شدید زخمی ہو گیا تھا سی ایم ایچ کھاریاں میں دم توڑ گیا۔ 21 اکتوبر سے اب تک ورکنگ بائونڈری پر 6 شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ 24 زخمی ہوئے ہیں۔