حکومتی کارکرکردگی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان تلخی
جماعت اسلامی اگر حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہیں تو اپنا راستہ الگ کرلے ٬ اقتدار چھوڑنے کیلئے تمام دروازے کھلے ہیں٬ حکمران جماعت کی پیشکش سینئر وزیر عنایت اللہ کاحکومتی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار ٬ معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش
بدھ 26 اکتوبر 2016 21:36
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) حکومتی کارکرکردگی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان تلخی پیداہو گئی ٬ حکمران جماعت نے کھل کر اپنی اتحادی پارٹی جماعت اسلامی سے کہا ہے کہ اگر وہ حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہیں تو اپنا راستہ الگ کرنے میں آزاد ہیں اور انہیں اقتدار چھوڑنے کیلئے تمام دروازے کھلے ہیں دوسرے لمحے سینئر وزیر عنایت اللہ نے حکومتی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی۔
بدھ کے روز صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے وقفہ سوالات کے دوران جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی محمد علی نے ایوان کو بتایا کہ اپر دیر کے 67سکولوں میں سے 61کے پرنسپل ہی نہیں ہے لیکن صوبائی حکومت عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے صرف ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔(جاری ہے)
انکے ریمارکس پر صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے کہا کہ حکومتی اتحادی جماعت اسلامی کو طے شدہ فارمولے کے تحت ترقیاتی کاموں میں حصہ دیا جا رہا ہے جماعت اسلامی اگر صوبائی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں تو اقتدار چھوڑ سکتی ہے جس کے بعد جماعت اسلامی کے راکین نے خاموشی اختیار کی اور سینئر وزیر عنایت اللہ نے کہا کہ وہ تعلیم اور صحت کے حوالے سے محدود فنڈ کے باوجود کارکردگی سے مطمئن ہیں جے یو آئی کے مفتی جانان نے کہا کہ صوبے کے تمام سکول پورانے ڈگر پر چل رہے ہیں حکومت اپنی کارکردگی درست کرے صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان نے کہا کہ روخانہ پختونخوا سکیم اب بھی جاری ہے اس کو بند نہیں کیا گیا ماضی میں صوبے کے تمام اضلاع میں محکمہ تعلیم کے 76سب ڈویڑن تھی2سالوں کے دوران 72نئے سب ڈویڑن کھولے گئے ہیں مکتب سکولوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایسے مکتب سکول کو بند نہیں کیا گیا ہے جس کے قریب پہلے سے نیا سکول تعمیر نہیں کیا گیا ہیلی کاپٹر ے استعمال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لکی مروت میں کنٹینر سکول کے افتتاح کیلئے وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ گئے تھے اور اگر ضرورت پڑی تو دوبارہ بھی جائینگے ہمارے ہیلی کاپٹرز سرکاری کاموں کیلئے ہوتے ہیں مری میں دیگوں کو پہنچانے کیلئے نہیں صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران نقطہ اعتراض پر ن لیگ کے راشاد خان نے کہا کہ اپریل میں قدرتی آفات کے نتیجے میں ہزاروں گھر متاثر ہوئے ان کے لئے 35کروڑ کے ٹینڈر بھی جاری کئے گئے تاہم شانگلہ سے تعلق رکھنے والے پشاور کے منتخب رکن اسمبلی نے تمام ٹینڈرز روک دیئے ہیں اور اب ٹھیکیداروں سے مل کر 40اور50فیصد کے حساب سے رقم ہتھیا رہا ہے جس کے خلاف کاروائی نہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے اپنے آپ کو ثابت کر دیا ہے بعد ازاں ان کے مائک بند ہونے پر ن لیگ کے اراکین نے ایوان نے واک آ$ٹ کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.