لاہور٬ تیزرفتار وین اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم

موٹرسائیکل سوار جاں بحق٬ ڈرائیور وین سمیت فرار ہونے میں کامیاب

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:34

․ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) چوہنگ کے علاقے چوک بھوپتیاں پر تیزرفتار وین اور موٹرسائیکل کے تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ وین ڈرائیور وین سمیت فرار ہونے میں کامیبا ہو گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او چوہنگ شاہد علی نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد عمران 16/17 سالہ لڑکا مقامی تھا سامنے سے آنے والی تیز رفتار وین سے ٹکرا گیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے موٹرسائیکل اور لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد اُن کے ورثاء کے حوالے کرنے کے ساتھ ساتھ نامعلوم وین ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :