وزیراعلیٰ پنجاب نے اندرون موچی گیٹ عمارتوں کے منہدم ہونے کے واقع کا نوٹس لے لیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے اندرون موچی گیٹ عمارتوں کے منہدم ہونے کے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حادثہ کے ہر پہلو پر بغور جائزہ لینے کے بعد رپورٹ پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائے حادثہ سے ملنے والے ہینڈ گرنیڈ اور باروید مواد کی روشنی میں شاہ عالمی کے تاجر عمران مشہدی اور اُس کے اہل خانہ کی جائیدادوں سمیت تمام پہلوئوں پر غور کیا جارہا ہے۔

یہ بھی مدنظر رکھا جارہا ہے کہ عمران کے کسی کالعدم تنظیم کے ساتھ روابط ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام پہلوئوں پر تفتیش کا عمل جاری ہے مگر تحقیقات مکمل ہونے میں کچھ وقت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ صورتحال کے بعد سکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔ سانحہ کوئٹہ کے بعد تو معافی کی گنجائش ہی نہیں۔ سکیورٹی کے معاملے میں ذرا سی غفلت یا لاپرواہی پر افسر یا اہلکار فارغ کردیا جائے گا۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :