کوئٹہ میں پے درپے دلخراش واقعات نے معصوم قیمتی افراد کی جان لیکر بلوچستان سمیت ملک بھر کو سوگواربنا دیا٬ مولانا عبدالحق ہاشمی

ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کے سامنے حکومت قانون نافذ کرنے والے ادارے وسیکور ٹی فورسزکی کارکردگی بہتر نہیں دشمن ٬طاغوتی قوتوں نے کوئٹہ کو میدان جنگ بنا دیا ٬ صوبائی امیر جماعت اسلامی

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پے درپے دلخراش واقعات نے معصوم قیمتی افراد کی جان لیکر بلوچستان سمیت ملک بھر کو سوگواربنا دیا۔ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کے سامنے حکومت قانون نافذ کرنے والے ادارے وسیکور ٹی فورسزکی کارکردگی بہتر نہیں دشمن طاغوتی قوتوں نے کوئٹہ کو میدان جنگ بنا دیا ہے۔

پیشگی اطلاعات کے باوجوددہشت گردوں کا کامیاب حملہ کرنا سوالیہ نشان ہے حکومت زخمیوں کی علاج معالجے میں کوئی کوتاہی نہ برتیںاورپی ٹی سی شہداء کے غریب لواحقین کو مناسب مالی معاوضہ اداکریں ۔حکومت عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔جماعت اسلامی مظلوم خاندان کے دکھ دردمیں برابر کے شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی نظم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء بشیرا حمدماندائی ٬ڈاکٹر محمد ابراہیم ٬ہدایت الرحمان بلوچ ٬مولانا عبدالحمید منصوری ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر پی ٹی سی واقعے کے شہداء کی مغفرت ٬پسماندگان کیلئے صبرجمیل اور زخمیوں کی صحت یابی کیلئے خصوصی دیا کی گئی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالحق ہاشمی نے مزید کہا کہ سول ہسپتال واقعہ کے بعدبلوچستان بالخصوص کوئٹہ شہر اور اس کے اطراف میں سیکورٹی اتنی ہائی الرٹ ہونی چاہئے تھی کہ دھشت گرد پر نہ مارسکیں مگر افسوس ہر سانحہ کے بعد حکمرانوں کا غریب کی سواری موٹر سائیکل ڈبل پر پابندی ٬ مذمتی بیانات ٬بے عمل دعوئوں وخالی کولی اعلانا ت اورافسوس کے سوا کچھ نہیں کیا جاتا جس کے باعث ہر روز نیا سانحہ رونما ہورہا ہے جس میں قوم کا قیمتی جانی نقصان ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلھبوشن یادیو کی گرفتاری اور اس سے حاصل ہونے والی معلومات پر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جاتا تو بھی بھارت کے مکروہ عزائم کو ناکام بنادیا جاسکتاتھامگر افسوس وفاقی اور صوبائی حکومت کی مصلحت پسندی کے باعث سیکورٹی اداروںکے اہلکارقربانی کا بکرا بنے ہوئے ہیں دہشت گردی کے خاتمے ٬امن کے قیام اور قومی یکجہتی کیلئے سب کو ملکر کردار اداکرنا ہوگا جماعت اسلامی ہر ظلم کے خلاف مظلوم کیساتھ ہے ۔