وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

پولیس ٹریننگ سینٹر کالج دہشتگردی واقعہ کی تحقیقات کیلئے وسیع اختیارات کے حامل انکوائری کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ تمام متعلقہ اداروں کے حکام شامل ہونگے کمیشن واقعہ کی مکمل چھان بین کر کے اپنی رپورٹ پیش کر تے ہوئے واقعہ کی ذمہ داری کا تعین بھی کریگا

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:29

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) صوبائی ایپکس کمیٹی نے پولیس ٹریننگ سینٹر کالج کے دہشتگردی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے وسیع اختیارات کے حامل انکوائری کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں تمام متعلقہ اداروں کے حکام شامل ہونگے کمیشن واقعہ کی مکمل چھان بین کر کے اپنی رپورٹ پیش کر تے ہوئے واقعہ کی ذمہ داری کا تعین بھی کریگا صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی ٬ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض٬ چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ٬ آئی جی پولیس احسن محبوب٬ آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن اور دیگر متعلقہ سول وعسکری حکام شریک ہوئے اجلاس کو متعلقہ اداروں کی جانب سے پی ٹی سی کے دہشتگردی کے واقعات کی تفصیلات سمیت کوئٹہ اور صوبے کے امن وامان کی مجموعی صورتحال اور سیکورٹی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اجلا س میں خودکش حملوں اور دہشتگردی کے دیگر واقعات کے تدارک اور روک تھام کیلئے ایک نئی حکمت عملی کے تحت اقدامات کر نے کا فیصلہ کیا گیا اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئیں اجلاس میں پولیس کی انسداد دہشت گردی کے استعداد کار میں اضافہ کیلئے مختلف تجا ویز کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس فورس اور پاک فوج کے ما بین روابط اور قربت کو مزید بڑھانے اور پاک فوج کے زیر اہتمام پولیس افسران کیلئے ریفریشر کو رسز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا اجلاس میں پولیس فورس کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے فورس کے مورال کو بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا جبکہ اس بات سے بھی اتفاق کیا گیا کہ امن وامان کی موجودہ صورتحال اور سیکورٹی کے حوالے سے درپیش چیلنجز کے پیش نظر کسی قسم کی کو تاہی کی گنجائش نہیں رہتی لہٰذا تمام سیکورٹی فورسز کو بالعموم اور پولیس فورس کو بالخصوص اپنی کارکردگی میں اضافہ کر نا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :