صوابی ‘ غریبوں ٬ بیوائوں کے فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں٬ خان شاد

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:27

صوابی۔26اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) یو سی ہر یان کے نائب ناظم خان شادنے کہاہے کہ حق حقدار کو ملے یہی زندگی کا نصب العین ہے غریبوں ٬ بیوائوں کے فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار یو سی ہر یان کے نائب ناظم خان شاد نے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی سسٹم سے اختیارات نچلی سطح تک پہنچ چکے ہیں یو سی ہر یان کے لئے فنڈز انتہائی کم ہے جس سے تر قیاتی منصوبے مکمل ہو پا تے علاقے کی سڑکیں ٬ گلیاں اور نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جب کہ نہ ہی بچوں کے لئے پلے گرائونڈ موجود ہے انہوں نے کہا کہ انصاف فوڈ پروگرام اقربہ پروری کا شکار ہو چکا ہے صوبائی حکومت کسانوں کو مفت بیچ کے لئے نیا پروگرام شروع کریں تاکہ کسانوں کو مفت بیچ مل سکے ان کا کہنا تھا کہ اپنے علاقے کے مسائل کے حل کے لئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کرینگے۔