نواز شریف کی قیادت میں ملک بھر میں مسلم لیگ مضبوط اور فعال جماعت ہو گی٬ رہنماء پی ایم ایل این صوابی

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:23

صوابی۔26اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع صوابی کے رہنما ئوں ربنواز خان ٬ فضل قادر چوہدری ٬ محمد اقبال اور ذوالفقار وغیرہ نے مشترکہ بیان میں محمد نواز شریف مسلم لیگ (ن )کے مرکزی صدراوردیگر رہنمائوں کے انتخاب کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف کی قیادت میں نہ صرف ملک بھر میں مسلم لیگ مضبوط ٬ منظم اور فعال جماعت ہو گی بلکہ بحیثیت وزیر اعظم پاکستان تر قی کی راہ پر گامزن ہوگاانہوں نے محمد نواز شریف سمیت تمام منتخب عہدیداروں کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں مسلم لیگ ایک مضبوط قوت بن کر اُبھرئے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی خالق جماعت ہی پاکستان کو بحرانوں سے نکالے گی ان کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس باصلاحیت قیادت ہے جو کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے ماضی کی طرح اب بھی مسلم لیگی قیادت کے خلاف ہونے والی سازشیں ناکام ہو گی مسلم لیگ( ن) کل کی طرح آج بھی مضبوط ہے اور آئندہ بھی رہے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ہی اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور پاکستان کے لئے بے شمار تر قیاتی کام کئے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہیگا ۔

متعلقہ عنوان :