چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی عدالتی تحقیقات کی رپورٹ منظر پر لانے کے لیے نیا تین رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی عدالتی تحقیقات کی رپورٹ منظر پر لانے کے لیے نیا تین رکنی فل بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ تین رکنی فل بنچ 6 دسمبر سے درخواستوں پر سماعت شروع کرے گا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منظور علی شاہ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی عدالتی تحقیقات کی رپورٹ کے بارے میں عوامی تحریک اور دیگر شہریوں کی جا نب سے دائر ایک نوعیت کی درخواستوں کی سماعت کے لیے نیا بنچ تشکیل دے دیا۔

بنچ کے سربراہ جسٹس یاور علی خان ہونگے جبکہ دیگر ارکان جسٹس انوارالحق اور جسٹس عبدالسمیع خان شامل ہیں۔ اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ درخواستوں پر سماعت کررہا تھا لیکن جسٹس خالد محمود خان کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سے بنچ تحلیل ہوگیا۔ عوامی تحریک اور دیگر شہریوں کی جانب سے دائر درخواستوں میں سانحہ ماڈل ٹائون کی عدالتی تحقیقات کی رپورٹ کو منظر عام پر لانے کے لیے استدعا کی گئی ہے۔ (بخت گیر)