پاکستان بار کونسل کی سانحہ کوئٹہ پر ملک گیر ہڑتال

وکلا تنظیموں کی عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے ٬ بار ایسوسی ایشنز میں مذمتی اجلاس

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان بار کونسل نے سانحہ کوئٹہ پر ملک گیر ہڑتال کی اور مطالبہ کیا حکومت دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔

(جاری ہے)

پاکستان بار کونسل کے فیصلے پر سانحہ کوئٹہ کے خلاف وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوئی. وکلا تنظیموں کی عمارتوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے اور بار ایسوسی ایشنز میں مذمتی اجلاس ہوئے جن میں کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

وکلاء بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پاکستان بار کونسل کے وائس چیئر مین ڈاکٹر فروغ نسیم نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت شہریوں کی جان و مال کی خاطر خواہ اقدامات کرے۔ (بخت گیر)

متعلقہ عنوان :