کوئٹہ میں دہشت گردی ٬ پاکستان اور پنجاب بار کونسل کی اپیلپر لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی ہڑتال

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:12

ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کیخلاف پاکستان اور پنجاب بار کونسل کی اپیلپر لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں وکلاء نے ہڑتال کی اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا٬ لاہور ہائیکورٹ بار نے دہشت گردی کیخلاف مذمتی قرار داد بھی مںظور کر لی۔

(جاری ہے)

پاکستان بار اور پنجاب بار کونسل نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشت گردوں کے حملے کیخلاف ملک بھر میں ہڑتال کی کال دی تھی جس کی بنا پر لاہور ہائیکورٹ سمیت ماتحت عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہوئے٬ عدالتوں میں صرف اہم نوعیت کے فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی جبکہ ریگولر اور دیگر فہرست کے مقدمات میں اگلی تاریخیں ڈال دی گئیں٬ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نیدہشت گردی کے واقعہ کیخلاف جنرل ہائوس اجلاس میں مذمتی قرار داد منظور کر لی٬ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے واقعات روکنے میں ناکام ہو چکی ہے٬ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کرے٬ قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کرے٬ شہداء کے لواحقین کو مالی امداد دی جائے اور زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں٬ قرار داد میں مزید مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالتوں میں فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے حکومت عملی اقدامات اٹھائے۔

(بخت گیر)