Live Updates

سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کی سیاس جماعت کے بعد تحریک انصاف نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کی سیاس جماعت کے بعد پانامہ لیکس کی بنیاد پر تحریک انصاف نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ میں یہ آئینی درخواست تحریک انصاف کے جہانگیر ترین نے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان نے اربوں روپے کی کرپشن کی جس کا پانامہ لیکس میں انکشاف ہوا٬ پانامہ لیکس میں یہ بھی بتایا گیا کہ شریف خاندان منی لانڈرنگ میں ملوث ہے٬ عالمی میڈیا نے نواز شریف کو پاکستان کا کرپٹ وزیر اعظم بھی لکھا٬ پانامہ لیکس کے تمام ثبوت لگا کر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو وزیر اعظم کی نااہلی کا ریفرنس دائر کی گیا لیکن سپیکر نے یہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے کی بجائے مسترد کر دیا٬ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس مسترد کرنے کا اختیار نہیں٬ وزیر اعظم نواز شریف ا?ئین کے ا?رٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو چکے ہیں اور اب صادق اور امین نہیں رہے٬ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کا وزیر اعظم کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کرنے کا حکم کالعدم کیا جائے اور الیکشن کمیشن کو نواز شریف کی نااہلی کا حکم دیا جائے٬ اسی معاملے پرسابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری کی ساسی جماعت جسٹس اینڈ ڈیموکریٹک بھی درخواست دائر کر چکی ہے جس میں لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

(بخت گیر)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات