Live Updates

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:12

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے اور اسلام آباد دھرنا روکنے کا حکم دیا جائے لاہور ہائیکورٹ میں یہ آئینی درخواست نوجوان وکیل افتخار چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کے ساتھی ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں٬ تحریک انصاف احتجاج سے متعلق آئینی آرٹیکلز کا غلط استعمال کر رہی ہے٬ تحریک انصاف کے دھرنوں کی وجہ سے ملک میں بہیودگی پھیل رہی ہے جو اسلامی قوانین کی خلاف ورزی ہے٬ تحریک انصاف کے دھرنوں میں خواتین کے بیہودگی کے واقعات ریکارڈ پر ہیں٬ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آئین کی آڑ میں عمران خان ملک کو عدم استحکام سے دوچار کر رہے ہیں٬ عمران خان اور انکے ساتھیوں کے اقدامات آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت غداری کے زمرے میں آتے ہیں٬ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل تریسٹھ کے تحت نااہل قرار دیا جائے اور تحریک انصاف کو دو نومبر کا دھرنا روکنے کا حکم دیا جائے۔

(بخت گیر)

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات