پولیس ٹریننگ کالج پر دہشتگردی نے ایک مرتبہ پھر پورے ملک کو ہلا دیا ٬میر ضیاء اللہ لانگو

قیمتی جانوں کا ضیائع ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں٬ بیان

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) سیاسی و قبائلی رہنما میر ضیاء الله لانگو نے سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کوئٹہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحے نے ایک مرتبہ پھر پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے قیمتی جانوں کا ضیائع ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں جاری کئے گئے اپنے بیان میں میر ضیاء الله لانگو نے کہا کہ سانحہ پی ٹی سی امن کے خلاف ایک بڑی سازش ہے ایسے بزدلانہ حملوں اور دہشت گردی سے دُشمن قوتیں ہمیں کمزور کرنا چاہتی ہیں لیکن ہم انہیں یہ بتادینا چاہتے ہیں کہ وہ ہمیں مرعوب نہیں کرسکتیں ہم بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے مشن کو یوں ہی آگے لے کر چلتے رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ہمارے حوصلے مزید بلند ہورہے ہیں ہم عوام کی طاقت سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گے اور دہشت گردوں کے مقاصد کو خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

انہوں نے سانحہ پی ٹی سی کے شہداء کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے دُعا کی کہ الله تعالیٰ ان کے درجات کو بلند اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :