پاکستان اور اے ڈی بی مابین کیرک کے تحت بارڈرسروسز میں بہتری کیلئے 250ملین ڈالر کے منصوبے کے معاہدے پر دستخط

پاکستان افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ روابط کو بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا ٬خطے کے ممالک کے ساتھ معاشی تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں ٬ کیرک کانفرنس کامیاب رہی ٬ فورم کے تحت رکن ممالک کی ترقی ٬ تحقیق ٬ ٹرانسپورٹ ٬ انفراسٹرکچر ٬ توانائی ٬ تجارت اور تجارتی پالیسی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ٬کوئٹہ واقعہ پر شرکا ء نے افسوس کا اظہا ر کیا ہے ٬ ایشین ڈولپمنٹ بینک کے تعاون کو خوش آمدید کہتے ہیں٬ اسحا ق ڈار تین سال میں پاکستان کی معاشی ترقی حوصلہ افزاء ہے ٬ پاکستان نے آئی ایم ایف کا تین سالہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے٬ پاکستان کے محصولات میں اضافہ ہوا ہے ٬ تجارتی اور مالیاتی خسارہ میں کمی آرہی ہے ٬ معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے ٬ ایشین ڈولپمنٹ بینک انفرانسٹرکچر اور سماجی شعبے کیلئے تعاون جاری رکھے گا٬ ابھی بھی پاکستان کے ہمسایہ ممالک بھارت اور بنگلہ دیش پاکستان سے بہتر شرح سے ترقی کر رہے ہیں ٬ گورننس ٬ کرپشن ٬ ٹیکس چوری پاکستان کے اہم چیلنجز ہیں ایشین ڈولپمنٹ بینک کے صدر تکہیکو ناکائو کی وفاقی وزیر خزانہ کے ہمراہ پریس کانفرنس

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) حکومت پاکستان اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے درمیان کیرک کے تحت بارڈرسروسز میں بہتری کے لئے 250ملین ڈالر کے منصوبے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ روابط کو بڑھانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا ٬خطے کے ممالک کے ساتھ معاشی تعاون کے فروغ کے لئے پاکستان پر عزم ہے ٬ کیرک کی 15 ویں کانفرنس کامیاب رہی ٬ کیرک فورم کے تحت رکن ممالک کی ترقی ٬ تحقیق ٬ ٹرانسپورٹ ٬ انفراسٹرکچر ٬ توانائی ٬ تجارت اور تجارتی پالیسی پر فوکس کیا گیا ہے ٬کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ پر شرکا ء نے تعزیت کا اظہا ر کیا ہے ٬ ایشین ڈولپمنٹ بینک کے منصو بوں میں تعاون کو خوش آمدید کہتے ہیں٬ایشین ڈولپمنٹ بینک کے صدر تکہیکو ناکائو نے کہاکہ تین سال میں پاکستان کی معاشی ترقی حوصلہ افزاء ہے ٬ پاکستان نے آئی ایم ایف کا تین سالہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے٬ پاکستان کے محصولات میں اضافہ ہوا ہے ٬ تجارتی اور مالیاتی خسارہ میں کمی آرہی ہے ٬ حکومت ٹیکس اصلاحات کے لئے پرعزم ہے ٬ تجارت کے ماحول میں بہتری آئی ہے٬ توانائی کے شعبہ میں بہتری لائی جا رہی ہے ٬ ٬ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے ٬ شرح نمو4.7فیصدتک لائی گئی ہے ٬ مہنگائی میں کمی ہوئی ہے ٬ معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے ٬ ایشین ڈولپمنٹ بینک انفرانسٹرکچر اور سوشل سیکٹر کے لئے سپورٹ جاری رکھے گا٬ ابھی بھی پاکستان کے ہمسایہ ممالک بھارت اور بنگلہ دیش پاکستان سے بہتر شرح سے ترقی کر رہے ہیں ٬ ٬ گورننس ٬ کرپشن ٬ ٹیکس چوری پاکستان کے اہم چیلنجز ہیں لیکن حکومت ان سے نمٹنے کے لئے سنجیدہ کوشش کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ایشین ڈولپمنٹ بینک (اے ڈی پی ) کے صدر ے مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔قبل ازیں وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار نے حکومت پاکستان اور ایشین ڈولپمنٹ بینک کے درمیان کیرک کے تحت بارڈرسروسز میں بہتری کے لئے 250ملین ڈالر کے منصوبے کی دستخط کی تقریب کامشاہدہ کیا٬ منصوبے کے تحت واہگہ بارڈر ٬ چمن اور طورخم کی بارڈر کی سروسز کو بہتر کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایشین ڈولپمنٹ بینک کے صدر ر تکہیکو ناکائو نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے ٬ اس پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ دوروزہ پاکستان کے دوران وزیراعظم نوازشریف٬ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ٬ گورنرسٹیٹ بینک اشرف وتھرا سے ملاقات ہوگی اور 15 کیرک وزراء کی کانفرنس میں شرکت کی ۔ کیرک وزراء کانفرنس میں جارجیاکو گیارواں ممبر بننے پر خوش آمدید کیا گیا ۔

کیرک کے تحت علاقائی تعاون کے فروغ ٬ ٹرانسپوٹ ٬ توانائی ٬ تجارتی تعاون ٬ تجارتی پالیسی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو ایشین ڈولپمنٹ بینک مکمل سپورٹ کرتا ہے ۔ کیرک کے تحت 2001سے 2016تک 28.9ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جس میں سی10.1ارب ڈالر کی اے ڈی بی نے فنانسنگ کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دورہ پاکستان کے دورے کے دوران آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹس لاگارڈ ے سے بھی ملاقات ہوگی ۔

معیشت کے حوالے سے ان کے موقف سے اتفاق کرتا ہوں ٬تین سال میں پاکستان کی معاشی ترقی حوصلہ افزاء ہے ٬ پاکستان نے آئی ایم ایف کا تین سالہ پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے ۔ پاکستان کے محصولات میں اضافہ ہوا ہے ٬ تجارتی اور مالیاتی خسارہ میں کمی آرہی ہے ٬ حکومت ٹیکس اصلاحات کے لئے پرعزم ہے ٬ تجارت کے ماحول میں بہتری آئی ہے ۔ توانائی کے شعبہ میں بہتری لائی جا رہی ہے ٬ اس کے لئے اے ڈی بی اور ورلڈ بینک سپورٹ کر رہے ہیں ٬ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری آئی ہے ٬ شرح نمو4.2فیصد تک لائی گئی ہے اور2017کے لئے 5.2فیصدتک لانے کا تخمینہ ہے ٬ مہنگائی میں کمی ہوئی ہے ٬ معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے ٬ ایشین ڈولپمنٹ بینک انفرانسٹرکچر اور سوشل سیکٹر کے لئے سپورٹ جاری رکھے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دیامبر ٬ بھاشا ایک اہم منصوبہ ہے تاہم اے ڈی بی نے منصوبے کے حوالے سے کوئی کمٹمنٹ نہیں کی اور ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ ایشین ڈولپمنٹ بینک تاپی منصوبے کو سپورٹ کرتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امن وامان کے مسئلہ پاکستان کے لئے بڑا چیلنج ہے ٬ حکومت اس کے لئے سنجیدہ کوشش کر رہی ہے ۔

پاکستان نے معاشی استحکام کے لئے ٹریک ریکارڈ میں بہتری لائی ہے لیکن ابھی بھی پاکستان کے ہمسایہ ممالک بھارت اور بنگلہ دیش پاکستان سے بہتر شرح سے ترقی کر رہے ہیں ٬ پاکستان کے پاس ترقی کے بڑے مواقع ہیں ٬ گورننس ٬ کرپشن ٬ ٹیکس چوری پاکستان کے اہم چیلنجز ہیں لیکن حکومت ان سے نمٹنے کے لئے سنجیدہ کوشش کر رہی ہے ٬ سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے ٬ حکومت کو تعلیم اور صحت کے شعبہ سے بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔

وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایشین ڈولپمنٹ بینک کے تعاون سے شکر گزار ہیں ٬ پاکستان افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ روابط کو بڑھانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا ۔ خطے کے ممالک کے ساتھ معاشی تعاون کے فروغ کے لئے پاکستان پر عزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیرک کی 15کانفرنس کامیاب رہی ۔ کانفرنس میں 2020کے بعد روڈ میپ پر بھی غور کیا گیا ۔

کیرک فورم کے تحت رکن ممالک کی ترقی ٬ تحقیق ٬ ٹرانسپورٹ ٬ انفراسٹرکچر ٬ توانائی ٬ تجارت اور تجارتی پالیسی پر فوکس کیا گیا ہے ۔ پاکستان نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے ہیں اور جارجیا نے فورم میں گیارویں رکن کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی ہے ٬کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقع کے بعد کلچرل شو کو منسوخ کیا گیا ہے ٬ حکومت اور ایشین ڈولپمنٹ بینک کے درمیان معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اکنامک افیئرز طارق باجوہ اور اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر نے دستخط کئے ۔ ( وخ)