Live Updates

عمران خان کا 2نومبر کا دھرنا ایک ہفتے تک جاری رکھنے کا عندیہ ٬کارکنوںکو7دن تک کے انتظامات٬ ٬ کارکن کمبل اور گرم کپڑے ساتھ لانے کی ہدایت

بدھ 26 اکتوبر 2016 21:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 2نومبر کے دھرنے کو ایک ہفتے تک جاری رکھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کارکنوںکو ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتے تک کے انتظامات کئے جائیں ٬ کارکن کمبل اور گرم کپڑے بھی ساتھ لائیں ٬ خواتین ونگ احتجاج سے متعلق حکمت عملی تیار کر کے آگاہ کرے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میںپی ٹی آئی خواتین ونگ کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد دھرنے کی حکمت عملی کاجائزہ لیا گیا۔

عمران خان نے خواتین عہدیداروں کو ایک ہفتے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کارکن گرم کپڑے بھی ساتھ لائیں٬خواتین بھی احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ باہر سے آنے والی خواتین کے لئے بھی انتطامات کئے جائیں ٬ تحریک انصاف کی خواتین نے ماضی میں بھی اہم کردار کیا٬ خواتین ونگ احتجاج سے متعلق حکمت عملی تیار کر کے آگاہ کرے۔(ار)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :