عوام کی جان و مال کی خاطرشہداء نے جانیں قربان کی ہیں٬ ان جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جام شہادت نوش کیا ہے ٬ صوبائی وزیرڈاکٹر حامدخان اچکزئی

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:59

چمن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2016ء) چمن میں صوبائی وزیرڈاکٹر حامدخان اچکزئی کا شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سکول پر دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ڈاکٹرحامدخان اچکزئی نے شہداء کے گھروں پر جاکر ان سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

شہداء کے لواحقین سے فاتحہ خوانی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ڈاکٹرحامدخان اچکزئی نے کہا کہ ملک کے عوام کی جان و مال کی خاطرشہداء نے اپنی جانیں قربان کی ہیں اور ان جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جام شہادت نوش کی ہے ۔ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے اور ہم سب نے مل کر اپنے وطن اور اولس کی حفاظت کی خاطر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور ایک عرصہ پشتون وطن کو خون میں نہلانے کے منصونے تیارہو رہے ہیں اور ہم نے بے شمار قربانی دی ہے اور ہم اپنے دشمن سے نہ ڈرنے والے ہیں اور نہ جھکنے والے ہیں۔