وزیرآباد٬ جی ٹی روڈ پر مسافروں کو بے ہوش کر کے لوٹنے کے واقعات

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:57

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2016ء) وزیرآباد میں جی ٹی روڈ پر مسافروں کو بے ہوش کر کے لوٹنے کے دو واقعات ۔ایک بے ہوش مسافر دھونکل موڑ کے قریب سے اور دوسرا چوک مسجد مسافراں کے بس سٹاپ سے ملا۔ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دھونکل موڑ پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے دفتر کے سامنے جی ٹی روڈ کے کنارے ایک بے ہوش 65سالہ مسافر پایا گیا۔

(جاری ہے)

جس کی شناخت محمد شفیق ولد امیر حیدر ساکن ہنگو کے طور پر ہوئی جو تین گھنٹے سے سڑک کنارے پڑا تھا۔با لآخر فلاح انسانیت فائونڈیشن کے کارکنوں نے بے ہوش مسافر کو ہسپتال پہنچایا جہاں اسے طبی امداد دی گئی ۔ تین روز قبل بھی ایک بے ہوش مسافر چوک مسجد مسافراں چیمہ ٹریول کے سامنے سڑک کے کنارے سے ملا تھا جس کو پولیس کے نہ آنے کے بعد چند خواتین نے خود وزیرآباد ہسپتال پہنچا یا جہاں اسے طبی امداد دی گئی تھی۔دونوں مسافروں کو دوران سفر نشہ آور شے دے کر بے ہوش کیا گیا تھااور انہیں لوٹنے کے بعد سڑک کے کنارے پھینک دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :